فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
21 Sep
Today, the record of NAB cases is coming with trucks: Judge Muhammad Bashir

آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے: جج محمد بشیر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔نیب کیسز کی بحالی کے موقع پر احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کچھ دیر میں کیسز کا ریکارڈ پیش کر دیں گے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز بحال ہونے کے بعد احتساب عدالتوں کو مختلف صورتِ حال کا سامنا ہے۔نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام نیب کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ فی الحال احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔