فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
16 Jan
UAE likely to roll over $2 billion loan

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کے لیے مؤخر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا تھا، یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔