I
اجزاء:گرمیوں میں ملنے والے پھلوں کے سب ہی دیوانے ہوتے ہیں، انہیں میں سے ایک پھل ہے تربوز جو گرمی میں سب کی پسند ہے۔ تربوز ٹھنڈک کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی بہت مفید ہے۔تربوز کا شربت بنانے کی ترکیب:تربوز: دو سے 3 سلائس، کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ، چینی: حسبِ ضرورت، لیموں :ایک عدد، برف:حسبِ ضرورت باریک ٹکڑے۔ترکیب: تربوز کے ٹکڑے کر لیں اور اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈالیں اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کر لیں۔ پھر اس شربت کو چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہو جائے۔ اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، ساتھ ہی چاہیں تو روح افزاء ملا لیں اور چھوٹے ٹکڑے تربوز بھی شامل کرلیں۔ مزے سے افطار میں پی لیں اور گرمی پیاس کی شدت کو کم کریں۔