فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
24 Aug
Welcome to Lahore Miss Saima Asim Naqvi

صائمہ عاصم نقوی  گورنمنٹ کالج لاہور کی فارغ التحصیل ہیں اردو لٹریچر میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ریڈیو پاکستان میں خدمات انجام دیتی رہیں  متحدہ عرب امارات میں دو دہائیوں سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ادبی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں حال ہی میں گرمیوں کی تعطیلات گزارنے لاہور تشریف لے گئیں تو  معروف شاعر، لکھاری 92  نیوز پیپر کے بیورو چیف اشرف شریف نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں نامور کالم نگار،ادبی تجزیہ کار ، شعراء، ریڈیو، ٹی وی سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا گیا چند قابل ذکر احباب جن میں سینیر بیوروکریٹ و شاعر شعیب بن عزیز، سینیر تجزیہ کارسلمان غنی، کلم نگارمیاں حبیب اللہ ،کالم نگآرامجد وڑاءچ ، سینیر بیوروکریٹ راو پرویز اختر ،ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ذوالقرنین ، صدر ڈیجٹل میڈیا فیڈریشن ملک سلمان،سی ای او نظاءر میڈیا زاہد نقوی، اینکر پرسن فائزہ بخآری ، ماءرہ ہاشمی ، ڈآکٹر وردہ سکندر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی  محمد ارسلان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور صائمہ عاصم نقوی کی اردو ادب کے فروغ کے لئے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا  پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا