I
معروف بزنس مین شہزاد اسلم کی انڈونیشی کے قائم مقام سفیرسے ملاقات
رحمت ہندارتا کسوما کا شاندار استقبال کیا گیا،ملکی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال پاکستان، انڈونیشیا کے تعلقات دیرینہ ہیں:انڈونیشیا کے سرگرم سفیرکی شرکاء سے گفتگولاہور (سٹاف رپورٹر)انڈونیشیا کے سرگرم سفیر رحمت ہندارتا کسوما چارج ڈی افیئرز، میڈم انگن مالم اقتصادی سیکشن کی نئی پہلی سربراہ، مسٹر ایکسلسیاہ آر مرزا ہیڈ ڈپٹی آف اکنامک سیکشن، مسٹر سیفیانسور سربراہ پولیٹیکل سیکشن، مسٹر ابراہیم سوشل اکنامک سیکشن، مسٹر رزکی سوشل کلچر سیکشن , فضیل ثاقب نائب صدر YTA کی شاہ عالم مارکیٹ آمد پر اسلم گروپ آف کمپنیز کے سی ای او شہزاداسلم نے ان کا استقبال اور ملکی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع شہزاد اسلم نے کہاکہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس کیلئے تمام تر سہولتیں دینے کو بھی تیار ہے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو سکے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے سرگرم سفیر رحمت ہندارتا کسوما نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات دیرینہ ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک تاجر وفود کا تبادلہ کرے تاکہ تاجربرادری اپنے اپنے ممالک کیلئے معیشت کی بہتری کیلئے بہتر اندازمیں خدمات انجام دے سکیں یاد رہے اس موقع پر انڈونیشیا کے سرگرم سفیر رحمت ہندارتا کسوما نے معروف بزنس مین شہزاد اسلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔