I
پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں اپنے لیے کس طرح کا جیون ساتھی چاہتے ہیں، سروے میں سامنے آگیا۔انسٹیٹیوٹ برائے عوامی رائے اور ریسرچ کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی لڑکے ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہو، دوسرا نمبر لڑکی کی خوب صورتی کو دیتے ہیں۔سروے کے مطابق لڑکیوں کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ لڑکے کی تنخواہ اچھی ہو۔سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں مناسب رشتے نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ بے روزگاری ہے، اس کے بعد تعلیم کی کمی کو وجہ قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 84 فیصد افراد نے کہا کہ وہ رشتہ ڈھونڈنے کے لیے دوستوں یا رشتے داروں سے رجوع کرتے ہیں۔