فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
06 Jun
06Jun

مرکزی بینک کے مطابق اپریل 22 کے مقابلے اپریل 23تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14894 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 22 میں وفاقی حکومت کے قرضے 43705ارب روپے تھے ،وفاقی حکومت کے قرضے اپریل 23 تک بڑھ کر 58 ہزار 599 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے۔مرکزی بینک کاکہناہے کہ حکومت کے مقامی قرضے ایک سال میں قرضے 7635 ارب روپے بڑھ کر 36,549 ارب روپے ہو گئے،حکومت کے بیرونی قرضے 7259 روپے بڑھ کر 22050 ارب روپے ہو گئے،بیرونی قرضوں میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونا ہے ۔اپریل 22 سے اپریل 23 تک امریکی ڈالر پاکستانی روپے میں 98روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ،اپریل 22 میں ڈالر 185.69 روپے سے بڑھ کر اپریل 23 تک 283.83 روپے تک جا پہنچا۔