I
فرانسیسی صدر میکروں نے وزیر تعلیم جبریل اتل کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔34 سالہ جبریل اتل فرانس کے سب سے کم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم بنے ہیں۔سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گذشتہ روز مستعفی ہوگئی تھیں، جس کے بعد صدر میکروں اپنے مینڈیٹ میں نئی تحریک کے لیے کابینہ کی تشکیلِ نو کر رہے ہیں۔