I
اقوامِ متحدہ کے ہیلی کاپٹر کو صومالیہ میں الشباب کے دہشتگردوں نے تحویل میں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اپنے ہیلی کاپٹر کے پکڑے جانے کی تصدیق کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ہیلی کاپٹر نے صومالیہ کے اس علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی جہاں الشباب کا کنٹرول ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں غیرملکیوں سمیت 9 افراد سوار تھے، خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو گالمودوگ کے علاقے میں لینڈ کرنا پڑا تھا جس میں طبی سامان بھی موجود تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، لوگوں اور ہیلی کاپٹر کی واپسی کے لیے بات چیت بھی جاری ہے۔