فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
20 Feb
20Feb

کتلان کرکٹ فیڈریشن کی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس

کتلان کرکٹ فیڈریشن کی کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس بہت جلد بارسلونا میں سجے گا کرکٹ میلہ انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ کا خواب پورا ہو گیامزید جانتے ہے بارسلونا سپین سے رضوان کاظمی کی اس رپورٹ میںچوہدری امانت حسین مہر چیئرمین کتلان کرکٹ فیڈریشن سپین، کتلان کرکٹ فیڈریشن کے پریزیڈنٹ غلام صابر بٹ، کتلان کرکٹ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ حافظ غلام سرور ، ڈائریکٹر جنرل رابٹ مسیح ،جنرل سیکرٹری راجہ نثار احمد ، چوہدری سلیمان گوندل کوآرڈینیٹر پیبلک ریلیشن، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری عامر کالس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کاتالونیہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا ۔ چوہدری امانت حسین مہر نے کاتالان سلیکشن کے متوقع دورہ پاکستان اور سوئس ٹور کے ساتھ ساتھ بارسلونا کے نزدیک کرکٹ کے اعلیٰ معیار کے دو گراؤنڈز کی تعمیر اور کرکٹ کے فروغ کیلئے منصوبوں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے پریزیڈنٹ غلام صابر بٹ نے فیڈریشن کی مینجمنٹ باڈی میں شامل ھونے والے نئے ممبران کا تعارف کروایا جبکہ وائس پریزیڈنٹ حافظ غلام سرور اور جنرل سیکرٹری راجہ نثار احمد, اور فنانس سیکرٹری سجاول خان نے انٹیگریشن ، وومین کرکٹ ،کاتالونیا انڈر 15,انڈر 19 ، کاتالونیا کرکٹ لیگ کے ساتھ ساتھ ویٹرن کرکٹ لیگ اور سال 2024 میں منعقد کئے جانے والے مختلف ٹورنامنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل رابرٹ مسیح نے فیڈریشن کے دفتری معاملات کاتالونیہ سپورٹس ، بارسلونا بلدیہ سپورٹس یونین کاتالونیا اور کرکٹ سپین کے ساتھ بہترین تعلقات کے لئے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کا زکر کیا ۔۔ ھم کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے تمام صحافی دوستوں خاص طور رضوان کاظمی کی سپین میں کرکٹ کی بھرپور کوریج پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا بالخصوص چوہدری امانت حسین مہر چیئرمین کتلان کرکٹ فیڈریشن کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور کرکٹ کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی بہت جلد چوہدری امانت حسین مہر کی جانب سے دو بڑے انٹرنیشنل کرکٹ گراونڈ کا افتتاح ہو گا بارسلونا سپین کرکٹ میلے سجے گے بارسلونا میں انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جایے گا