I
سعودی عرب کے ولی عہد، وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ انٹرویو آج نشر کیا جائے گا تاہم اس کے نشر ہونے سے پہلے ہی اس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوگیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی نیوز چینل کے میزبان نے سعودی ولی عہد سے سوالات پوچھنے کے لیے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے مشورہ طلب کیا جس کا انہوں نے کافی دلچسپ جواب دیا۔سعودی وزیر نے میزبان سے کہا کہ وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے پوچھیں کہ کب وہ اپنے وزراء کو سونے کا وقت دیں گے؟
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر کا واضح طور پر اشارہ کام کی کثرت کی طرف تھا۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا انٹرویو آج نشر کیا جائے گا۔