فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
11 Jan
11Jan

برونائی کے شہزادے کی شادی ہوگئی

دنیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البولقیا کے بیٹے شہزادہ عبدالمتین کی اپنی منگیتر سے شادی ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ شہزادہ عبدالمتین اور 29 سالہ ینگ ملیا انیشہ کی شادی کی تقریب دارالحکومت میں ایک سونے کے گنبد والی مسجد (مسجد عمر علی سيف الدين) میں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے ولیمے کی عالیشان تقریب 14 جنوری کو ہوگی جس کے لیے عالمی شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تقریب سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ایک عالیشان 1788 کمروں پر مشتمل محل میں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق شادی کی عالیشان تقریبات 10 روز تک جاری رہیں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البولقیا نے اپنے بیٹے کی منگنی کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا جبکہ شہزادہ عبدالمتین نے اپنی منگیتر کے ساتھ پہلی مرتبہ تصویر گزشتہ ہفتے شیئر کی تھی۔