فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
06 Sep
06Sep

اوپن مارکیٹ میں ڈالرسستا، 316 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 16 روپے سستا ہوا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ادھر انٹر بینک میں آج ڈالر 15 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 307 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج، ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 517 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔