استحکام پاکستان کیلئے قوم سکیورٹی اداروں کیساتھ ہے: مفتی رمضان سیالوی
امن و ترقی کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ، خطیب جامع مسجد داتا دربار
استحکام پاکستان کیلئے قوم پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد در بار حضرت داتا پنج بخش کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و ترقی کے لئے سب کومل کر اپنا کردار ادا کرتا ہوگا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ باجوڑ ، خیر کوئٹہ اور دیگر مقامات پر ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ قران کریم سمیت تمام آسمانی کتب اور مذاہب کے مقدسات کے احترام کا عالمیکے پر قانون بنایا جانا چاہئے۔ دھشتگر شر پسند عناصر بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔