فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
17 Oct
17Oct

پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی شروع


قومی ایئر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ آج صبح پی آئی اے کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد مختلف ایئر پورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اطہر اعوان نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا اور اسی حساب سے فیول فراہم کیا جائے گا۔اطہر اعوان کا کہنا ہے کہ فیول کی فراہمی کے بعد گزشتہ رات سے لاہور میں رکی پرواز پی کے 307 کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں رات سے رکی ہوئی پرواز پی کے 309 بھی کراچی کے لیے روانہ کی جا رہی ہے۔