فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Oct
12Oct

اسرائیل: 10 گھنٹے کے وقفے کے بعد سائرن بجنے لگے، متعدد دھماکے


اسرائیل میں 10 گھنٹے کے وقفے کے بعد سائرن بجنا شروع ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں تل ابیب پر راکٹ فائر کیے ہیں۔دوسری جانب  فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 5 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔