I
ہتے ہیں جنگ کے دوران بزرگ، خواتین، زخمیوں اور اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے لیکن اسرائیل اپنے جنون میں مبتلا ہوکر یہ سب بھول کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بدترین بم باری کے باعث زخمیوں کی اسپتال منتقلی کٹھن مرحلہ بن گئی ہے۔کوآرڈینیٹر ایم ایس ایف غزہ ایمن دجروجہ کے مطابق اسرائیل اسپتالوں کی ایمبولینس کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل نے پیر کو 4 ایمبولینسز پر حملہ کیا۔غزہ کے اسپتالوں میں جنریٹر کے لیے فیول، ادویات اور آلات کی بھی شدید قلت ہے۔کوآرڈینیٹر ایمن دجروجہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین میڈیکل کے شعبے کی تکریم کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران غزہ سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میدیا پر سامنے آئی تھیں جن میں حماس کی جانب سے بزرگ اور خواتین اسرائیلیوں کو تحفظ دیا جا رہا تھا۔اسرائیلی فوج کی 300 بریگیڈ کا ڈپٹی کمانڈر ہلاکدوسری جانب حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کی 300 بریگیڈ کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک ہو گیا۔