فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Nov
14Nov

اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امید اور توقع ہے کہ اسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی مدد سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق الشفا اسپتال کے محاصرے اور ایندھن کی کمی کے باعث 3 دن میں 33 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کھو دیا ہے، اب وہ جنوب کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری حماس کے ٹھکانوں کو لوٹ رہے ہیں، شہریوں کو اب حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔اسرائیلی فوج کے غزہ میں شہری آبادی پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو غزہ میں بچوں کے اسپتال میں رکھے جانے کے اشارے ملے ہیں۔