فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
09 Oct
09Oct

کراچی: دو روز سے پھنسے عمرہ زائرین متبادل طیارے سے رات گئے جدہ روانہ


کراچی میں دو روز سے پھنسے اسلام آباد کے عمرہ زائرین نجی ایئرلائن کی متبادل پرواز سے رات گئے جدہ روانہ ہوگئے۔اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کے عمرہ زائرین 31 گھنٹے تک کراچی میں موجود تھے۔اسلام آباد سے جدہ کیلئے نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 1801 میں اتوار کی دوپہر فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس پر طیارے نے اتوار کی سہ پہر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ 

حکام کے مطابق ایئربس اے 330 طیارے میں آکسیجن کی کمی اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کی شکایت تھی۔طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی تھی اور عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تھے۔مسافروں کے مطابق پیر کی شام تک ایئربس اے 330 طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی۔نجی ایئرلائن ترجمان کے مطابق طیارہ گراونڈ کر دیا گیا ہے، جدہ سے آئی متبادل پرواز سے یہ مسافر رات سوا 11 بجے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔