I
مختلف ملکی مسائل پر سیر حاصل گفتگو(اسلام آباد: 24 اگست، 2023) مذہبی سکالرز قرآن و سنت کی روشنی میں معاشی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل پیش کریں۔ یہ بات وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت میں آنے والے مذہبی سکالرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ملکی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ میرا مقصد وزارت میں اپنے مختصر قیام کو خلق خدا کیلئے مفید بنانا ہے۔ قرآن اور سیرت النبی ﷺ کا ادنی طالب علم ہوں اور علماء کرام اور سکالرز سے دلی لگاؤ ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی قرآن کریم سے کافی شغف رکھتے ہیں اور ان کا قرآن کریم کا گہرا مطالعہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار 12 ربیع الاوّل کو مذہبی عقیدت کے ساتھ وفاقی سطح پر سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سالانہ قومی مقابلہ کتب سیرت و نعت اور مقالاتِ سیرت میں نمایاں کارکردگی کے حامل مصنفین کو انعامات اور تعارفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ ہر سال سیرت نگاروں کو مختلف معاشرتی مسائل کا حل تجویز کرنے کیلئے مقالاتِ سیرت لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ وزارت میں آئے مذہبی سکالرز نے وزیر مذہبی امور کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مقابلہ کتب ِ سیرت کے انعقاد سے معاشرے میں سیرت النبی ﷺ کی ترویج میں مدد ملتی ہے۔ایسے مقابلہ جات کا انعقات وزارت کا ایک احسن اقدام ہے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، پروفیسر باقر خاکوانی، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس ، ڈاکٹر محمد سجاد، پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر جنید مغل اور ڈاکٹر یوسف فاروقی شامل تھے ۔ #پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا: وزیر مذہبی امور انیق احمدریاست ِ پاکستان کی سکھ برادری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں: سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی(اسلام آباد: 24 اگست، 2023) پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے وفد نے جمعرات کے روز وزیر مذہبی امور انیق احمد سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمدنے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وزارت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ یہ بات نہایت احسن ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ پربندھک کمیٹی نے کہا کہ ریاست ِ پاکستان کی سکھ برادری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ پاکستانی سکھ ملکی تعمیر و ترقی ، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ دنیا بھر کے سکھوں کے نزدیک پاکستان کی سرزمین انتہائی مقدس ہے یہاں سے سکھ مذہب کی ابتدا ء ہوئی اور بابا گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام بھی یہیں گذارے۔ سکھ وفد نے نگران وزیر مذہبی امور کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد میں پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ، جنرل سیکرٹری سردار ویکاس سنگھ، سابق صدر ستونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ، سربت سنگھ، راوندر سنگھ، بابا ہرمیت سنگھ، انرجیت سنگھ، ساگر سنگھ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید عطا الرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد شریک تھے ۔ #Tickers ….پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے وفد کی وزیر مذہبی امور انیق احمد سے ملاقات پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وزارت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں: انیق احمد پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملکی ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں: وزیر مذہبی امور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا: وزیر مذہبی امور انیق احمد ریاست ِ پاکستان کی سکھ برادری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں: سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستانی سکھ ملکی تعمیر و ترقی ، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں : سکھ وفد وفد میں پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار امیر سنگھ، جنرل سیکرٹری سردار ویکاس سنگھ، سابق صدر ستونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ، سربت سنگھ، راوندر سنگھ، بابا ہرمیت سنگھ، انرجیت سنگھ، ساگر سنگھ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید عطا الرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد شریک تھے وزیر مذہبی امور انیق احمد کی اپنے دفتر میں مذہبی سکالرز سے ملاقات ؛ ملکی مسائل پر گفتگو مذہبی سکالرز قرآن و سنت کی روشنی میں معاشی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل پیش کریں: وزیر مذہبی امور میرا مقصد وزارت میں اپنے مختصر قیام کو خلق خدا کیلئے مفید بنانا ہے: وزیر مذہبی امور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ قرآن کریم سے کافی شغف رکھتے ہیں: انیق احمد قرآن اور سیرت النبی ﷺ کا ادنی طالب علم ہوں ، علماء کرام اور سکالرز سے دلی لگاؤ ہے: انیق احمد 12 ربیع الاوّل کو مذہبی عقیدت کے ساتھ سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا: انیق احمد سیرت نگاروں کو معاشرتی مسائل کا حل تجویز کرنے کیلئے مقالہ جات لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے: انیق احمد مذہبی سکالرز کا وزیر مذہبی امور کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار مقابلہ کتب ِ سیرت کے انعقاد سے معاشرے میں سیرت النبی ﷺ کی ترویج میں مدد ملتی ہے: سکالرز ملاقات میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، پروفیسر باقر خاکوانی، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس ، ڈاکٹر محمد سجاد، پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر جنید مغل ، ڈاکٹر یوسف فاروقی شامل