فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Dec
28Dec

مودی حکومت صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات سے مودی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت میں مودی حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی جاسوسی میں ملوث نکلی۔
اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بتانا ہے کہ مودی حکومت نے 2 صحافیوں کی اکتوبر میں اسرائیلی سوفٹ ویئر سے جاسوسی کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر دنیا بھر کی کئی حکومتوں کو فروخت کیا گیا ہے جس سے فون کے میسجز، ای میلز اور تصاویر تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اس سے لوکیشن کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سیکیورٹی لیب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کو غیر قانونی طور پر نگرانی کے خطرے کا سامنا ہے، اس کے علاوہ سخت قوانین کے تحت قید، ہراساں اور دیگر طریقوں کی وجہ سے بھی صحافیوں کو مشکلات ہیں۔