فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Nov
14Nov

امریکا و برطانیہ کی جانب سے حماس اور اس سے وابستہ افراد پر مزید پابندیاں عائد

حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر امریکا اور برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کر دیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے 7 اکتوبر کے بعد تیسری بار حماس پر پابندیاں لگائیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں میں حماس اور اسلامی جہاد کی مدد کرنے والے میکینزم کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہےکہ جس میکینزم کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے ایران، حماس اور اسلامی جہاد کو مدد فراہم کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حماس کی صلاحیتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اتحادیوں سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔