I
اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کے معاملے کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہونے لگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک برطانوی ویب سائٹ پر 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے۔
رپورٹس کے مطابق اس مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس سے غزہ کے لوگوں کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔اس مہم میں جنوبی افریقا کے کیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کر رکھا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں غزہ نسل کشی کیس کی حمایت کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔مالدیپ اور نمیبیا نے بھی آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت کی ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت 11 اور 12جنوری کو شیڈول ہے۔