I
تقریب کے مہمان خصوصی رانا ابرار حسین سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن تھے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری منیر حسین گجر ،سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن سکندر پسیہ اور جاپان کے معروف مذہبی شخصیت پروفیسر عبدالمجید مغل جن کا گھرانہ مسلم لیگی ہے ان نے قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا تمام مقررین نے قائدین مسلم لیگ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے مہمان خصوصی رانا ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے آباو اجداد کی جدوجہد اور قربانیوں سے مملکت خداد اد حاصل ہوئی اور ہمیں آزاد ملک وراثت میں ملا یہ ہماری خوش قسمتی ہے اور قائد اعظم بابائے قوم کا ہم پر احسان ہے اس مملکت پاکستان کو قائد ثانی میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنا دیا اب ہم اس کے معمار ہیں اور ہم پر فرض ہے کہ اس کی آزادی پر حرف نہ آنے دیں پاکستان کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور پاک فوج کو سلوٹ پیش کرتے ہیں جو ملک پاکستان کی سلامتی اور حفاظت میں جانوں کے نظرانے پیش کرتی ہے اس لیے کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما پاکستان سے بڑھ کر نہیں ملک ہے تو ہم سب ہیں اس لیے کسی شخص کو بھی پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا رانا ابرار حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز میں صدرمسلم لیگ ن انٹر نیشنل آفیئر اورو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ،سینئر نائب صدر بریسٹر امجد ملک اور نور الحسن تنویر نے منظم اور مستحکم کر دیا ہے انھوں سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ ان نے دور دراز سے آ کر اپنے وطن سے محبت کا ثبوت پیش کیا اور قائدین کی عظمتوں کو خراج تحسین پیش کیا تلاوت قرآن پاک محمد سلیم خان نے ادا کی نعت رسول مقبول کی سعادت رانا نیاز احمد اور رانا ارشد علی نے حاصل کی آخر میں سالگرہ کا کیک سب نے مل کا کاٹا پروگرام کے منتظمین مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد آصف بھٹی،مسلم لیگ ن کےنائب صدر نعمان ندیم بھٹی ،جوائنٹ سیکرٹری رانا ارشد علی،میڈیا سیکرٹری محمد ادریس قادری اورجوائنٹ سیکرٹری محمد عظیم تھے