فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
27 Jan
27Jan

نیو یارک کو دنیا کا بہترین شہر قرار دے دیا گیا

نیویارک شہر جو کبھی سوتا نہیں ہے، رواں سال کے لیے ٹائم آؤٹ کی سالانہ فہرست میں صف اول پر ہے۔ٹائم آوٹ نے سالانہ 2024 کے لیے 50 بہترین شہروں کی فہرست جاری کر دی۔ تاہم پاکستان کا ایک بھی شہر اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہا جبکہ سب سے بہترین نیویارک قرار پایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائم آوٹ نے ماہرین اور مقامی رہائشیوں کی رائے پر مبنی سروے کا جائزہ لینے کے بعد مذکورہ فہرست کو مرتب کیا ہے۔


اس سروے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کا دارالحکومت کیپ ٹاؤن، تیسرے پر جرمنی کا دارالحکومت برلن، چوتھے پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن، پانچویں پر ہسپانیہ کا دارالحکومت میڈرڈ، چھٹے نمبر پر میکسیکو کا دارالحکومت میکسیکو سٹی، ساتویں نمبر پر برطانیہ کا شہر لیور پول، آٹھواں جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو، نواں نمبر پر اٹلی کا دارالحکومت روم اور دسویں نمبر پر پرتگال کا شہر پورٹو براجمان ہے۔اس فہرست میں ممبئی کا 12واں، دبئی کا 28واں، سڈنی کا 31واں، ابوظہبی کا 39واں ، استنبول کا 47واں نمبر ہے جبکہ 50ویں نمبر پر وینکوور نے جگہ بنائی ہے۔