فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Aug
04Aug

بحرین میں مقیم پاکستانی بچوں کی تعلیم کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے، گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن



بحرین میں بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں سرفہرست پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم کا مسئلہ بہت شدت اختیار کرتا جارہا ہے
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ ) گورنر پنجاب جناب میاں بلیغ الرحمان سے جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ کی خصوصی ملاقات گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں ندیم حفیظ نے گورنر پنجاب کو بحرین میں بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں سرفہرست پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم کا مسئلہ بہت شدت اختیار کرتا جارہا ہے، بحرین میں صرف دو پاکستانی سکول ہیں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے نئی آنے والی فیملیز کے بچوں کو سکول میں
داخلے کیلئے مہینوں اور اکثر سالوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر انٹرمیڈیٹ کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کیلئے تعلیم کا حصول مشکل ترین ہو جاتا ہے کیونکہ بحرین میں کوئی پاکستانی یونیورسٹی موجود ہی نہیں ہے اور جو دیگر تعلیمی اداریے ہیں انکی فیس اس قدر زیادہ ہیں کہ بیشتر لوگوں کی استطاعت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مجبوری میں بچوں کو تعلیم کیلئے پاکستان بھیجنا پڑتا ہے۔ اسلئے ہمارا پاکستانی حکومت سے یہ پرزور مطالبہ ہے کہ بحرین میں پاکستانی یونیورسٹی کا بندوبست کیاجائے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔


 تا کہ ہمارے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنا بہتر مستقبل اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ میں گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان کا بیحد مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت اور دیگر مصروفیات کے باوجود مجھے ملاقات کا شرف بخشا اور انتہائی شفقت اور دلچسپی سے میری باتیں سن کر تجاویز بھی مانگیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ بحرین میں مقیم پاکستانی بچوں کی تعلیم کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔