فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Dec
28Dec

فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، امریکی تھنک ٹینک

امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹیڈی آف وار، کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے غزہ شہر کے شمال میں چھ گھنٹے اسرائیلی افواج کا مقابلہ کیا، حماس نے پہلی بار اسرائیلی اسپیشل فورسز پر تھرموبیرک راکٹ کا استعمال کیا۔امریکی تھنک ٹینک نے کہا کہ  حماس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے دو میزائل داغے، شمالی غزہ میں حماس سےجھڑپوں کے دوران اسرائیلی بحریہ سے فائر سپورٹ طلب کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے خان یونس میں 2 ہفتے تک مزاحمت جاری رکھی، حزب اللّٰہ نے بدھ کے روز 6 اسرائیلی اہداف پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا۔تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ عراق سے ایک ایرانی ساختہ ڈرون بحیرۂ روم کے اوپر مار گرایا گیا، ڈرون کا ہدف بظاہر مشرقی بحیرۂ روم میں واقع اسرائیلی گیس فیلڈ تھی۔