I
برطانیہ ۲۷ جولائی ۲۰۲۴
مسلم لیگ ن کے زیراہتمام انٹرنیشنل زوم کانفرنس کا انعقاد ۔ فرینکفرٹ میں پرچم کی بے حرمتی کی مزمت کی گئی ۔ ڈیجیٹل دہشت گردی روکنے اور ریاست کے دفاع کیلئے مختلف فیصلے۔ بیرسٹر امجد ملک نے میزبانی کی۔ پوری دنیا سے مختلف چیپٹرز کے صدور اور عہدیداران کی شرکت۔ مشکل حالات میں سخت فیصلے متوقع ۔ چیپٹرز کو متحرک کرنے پر زور۔
تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ خالد نزیر بٹ صاحب نے ناروے سے تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر ویلکم کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انتشاری سیاست کی مذمت کرتے ہیں بیرسٹر امجد ملک تحریک انصاف کا ایجنڈہ سیاسی نہیں ریاست مخالف ہے۔انٹرنیشنل افئیرز کی میٹنگ میں اعلامیہ جاری ہواکہ ریاست کا دفاع اوورسیز پر فرض ہے۔اپوزیشن کےپراپیگینڈے کا مقابلہ ہر سطح پر کرنا ہوگا ۔اسحاق ڈار صاحب کی ہدایات پر بیرسٹر امجد ملک کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کی تجاویز لیڈرشپ کو دی جائیں گی۔
یہ میٹنگ گزشتہ ۲۰ جولائی کی میٹنگ کا تسلسل تھا ، جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز سے تجاویز و گزارشات مرتب کرنے کیلئے سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک کو کہا تھا ۔
اس میٹنگ میں تمام چیپٹرز کے صدرو و عہدیداران نے اپنی تجاویزات مختصر بیان کیں ، جو وہ پہلے ہی بیرسٹر امجد ملک کو بھجوا چکے ہیں ۔ اب بیرسٹر امجد ملک انکو ترتیب دیکر اعلی قیادت تک پہنچائیں گے۔ آج کی مختصر میٹنگ میں محمد علی فضل- شمشاد خان تنولی پاکستان مسلم لیگ ن صدر ٹریڈ ونگ کویت۔- چوہدری نثاراحمد خان چیف سرپرست پاکستان مسلم لیگ ن ملائیشیا ,خرم عباسی سینئروائس پریذیڈنٹ مسلم لیگ ن ملائیشیا عمان ، چوہدری نثار علی خان ، مہر نثار احمد اور شکیل عباسی صاحب - ملائشیا ذوالفقار علی - بیلجئم ، ابو بکر آفندی - متحدہ عرب امارات، طارق بٹ - فلپائن ، سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ- سوئیڈن ، اشفاق انور ، شازیہ شوکت - ساؤتھ افریقہ ، پرویز سندھیلہ - ہالینڈ ، حمزہ طاہر ، علی شرافت - آسٹریا ، قمر ریاض خان - اٹلی ، راجہ ساجد - سپین ، عنصر بٹ اور عمران ضیاء جرمنی ، سہیل وڑائچ -کینیڈا ، شمع بٹ - پرتگال ، سائرہ شمس اور احسن مسعود - سعودیہ ، فرزانہ صاحبہ متحدہ عرب امارات ، خالد نزیر بٹ ، شاہد تنویر اور عادل منصور ناروے سے اور دیکر ارکان شریک تھے اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا کے وہ ہر موقعہ پر اوورسیز کو اہمیت دیتے ہیں اور حال میں انکے پاسپورٹ والے مسئلہ کو بھی حل کیا ۔ جسکا ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب نے فوری نوٹس پر حل کیا ۔
بیرسٹر امجد ملک نے آخر میں اعلان کیا کہ چھ رکنی کمیٹی گزارشات تیار کرے گی تاکہ صدور اپنے ملک میں پراپیگینڈے کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں کہ ۹ مئی ایک سانحہ ہے۔ بڑے ممالک کے اکابرین کو یہ باور کروایا جائے کہ ریاست مخالف بیانیہ دراصل حکومت لینے کا بیانیہ ہے۔ سوشل میڈیا کو بہتر بنانے اور مغربی ممالک میں طالبعلموں سے رجوع کرنے اور سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔ تارکین وطن نے جلد از جلد اوورسیز کنونشن مقرر کرنے اور تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلے ایک ورکرز کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دی تاکہ حکومت سے بروقت رابطہ ہوسکے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اسحق ڈار صاحب کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دن رات کھلے ہیں اور یہ کریڈٹ بھیPMLn کو دینا ہوگا کہ 2016 میں میاں محمد نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا بورڈ تشکیل دیا,اسکی سربراہی اوورسیز کو دی۔تحریک انصاف اپنے چار سال خاموش رہی۔ اب چھ سال بعد یہ اعزاز بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آیا ہے کہ او پی ایف بورڈ بھی تشکیل دیااور سربراہی بھی اوورسیز کو ملی ہے۔ انشااللہ پنجاب اوورسیز کمیشن بھی جلد اوورسیز کے حوالے ہوگا اور کنونشن کی تجویز قائد مسلم لیگ ن کو دی جائیگی۔
آخر میں دعا کی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے میٹنگ اختتام ہوئی ۔