فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Dec
05Dec

قطری وزیر خارجہ کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا مطالبہ

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔

اسرائیل نے زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی

دوسری جانب اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی۔اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، زمینی کارروائی کے لیے فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہے گی۔

علاوہ ازیں اسرائیلی آرمی چیف نے بھی جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کر دی۔اسرائیلی ایجنسی شن بیت نے قطر، ترکیہ اور لبنان میں بھی حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے دھمکی دے رکھی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں کرتے ہوئے رات گئے کم از کم 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔