فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
27 Jul
27Jul


جدہ سعودی عرب
بروز جمعرات 20 جولائ 2023 مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نوٹیفائڈ عہدیداران کی اپنے صدر شیخ سعید احمد صاحب کی قیادت اور معیت میں سعودی عرب کے ساحلی شھر جدہ کے علاقے الحمراء میں واقع شریف پیلس میں اپنے محبوب قائد ، قائد جمہوریت، معمار پاکستان اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات


تقریب کی خاص بات مسلم لیگ ن سعودی عرب کے تمام عہدیداران، تمام ریجنز ، تمام ونگز اور مکمل کابینہ کی ایک ساتھ اپنے صدر محترم شیخ سعید احمد کی معیت ، ساتھ اور رہنمائ میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات تھی جو اس سے پہلے کبھی اتنے احسن طریقے سے کسی بھی سابق صدر سے آرگنائزر نہیں ہوئ تھی ۔اکثر عہدیداران اپنے اپنے تعلق اور لنک سے سینئر اور جونیئر کا احترام اور فرق ملحوظ خاطر رکھے بغیر چپکے چپکے اور اکیلے اکیلے اندھیری راتوں اور خاموش دنوں میں اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے تھے اور اپنے ساتھی دوستوں ، بھائیوں کو اس سے مستفید نہیں ہونے دیا کرتے تھے
اس عظیم الشان اور فقید المثال تقریب میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے چئیرمین چوھدری اکرم گجر صاحب ، سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب مسعود پوری صاحب ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب چوھدری نور حسین ارائیں صاحب ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر صاحب ، کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ریاض چوھدری سجاد علی صاحب ، انجنیئر راشد حسین قمر گجر صدر جیزان ریجن ٹیم کے ایس اے , میاں فاروق انجم صاحب نائب صدر ریاض ، چوہدری ثقلین گجر سینئر نائب صدر جدہ ریجن ، صدر جیزان ریجن چوہدری راشد حسین گجر صاحب،صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ ونگ / نائب صدر مسلم لیگ ن ریاض محترم فضل رحیم صافی صاحب ، صدر طائف ریجن محترم ظفر اقبال صاحب ، مرکزی پریس سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ محمد اسلم راھی صاحب ، سینئر نائب صدر جدہ چوھدری عنصر گھمن صاحب ، چیئرمین جدہ میاں رضوان الحق صاحب ، صدر مسلم لیگ ن جدہ عمر پوری صاحب ، چوھدری وحید نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب ، آغا خلیل صاحب ، تمام ریجنز کے صدور اور ان کے ساتھی ، دمام ریجن کے صدر حیات خان و جنرل سیکرٹری طالب کیانی ، صدر حائل ریجن ملک اظہر بھارا اور ان کی ٹیم ، ابھا ریجن سے صدر رانا شاھد ، نائب صدر ڈاکٹر شوکت رحمان صاحب ، میڈیا ھیڈ کوآرڈینیشن پالیسی جناب احسن مسعود صاحب ، ٹریڈر ونگ کے صدر ملک عابد اعوان صاحب ، سوشل میڈیا ھیڈ سعودی عرب میڈیم سائرہ شمس صاحبہ اور جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم مرزا ظہور بیگ صاحب ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک جی ایم اعوان ، مرکزی سینئر نائب صدر ملک حسنین اعوان صاحب ، یوتھ ونگ الریاض کے صدر ملک عاصم اعوان صاحب ، مسلم لیگ ن سعودی عرب شعبہ خواتین کی صدر زاھدہ جہانزیب صاحبہ ، صدر شعبہ خواتین جدہ محترمہ خدیجہ ملک صاحبة ، ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ صاحب شامل تھے ۔
صدر سعودی عرب شیخ سعید احمد نے قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب کے حکم پر ون بائ ون اپنے تمام ساتھیوں کا ان کے نام اور عھدوں کے ساتھ تعارف بھی کروایا اور ہاتھ بھی کھڑے کروائے 😎
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نواز شریف نے تمام مہمانوں کی تواضع کھجور ، قہوہ اور چائے سے کی ۔☕️🫖
محبوب قائد ، قائد جمہوریت ، معمار پاکستان اور سابق وزیراعظم پاکستان جناب محترم میاں محمد نوازشریف نے شیخ سعید احمد صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے مختصر وقت میں پورے سعودی عرب کے ریجنز میں تنظیم سازی کی اور چیپٹرز مکمل کیے اور اپنے قائد مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیرز کے صدر جناب اسحق ڈار صاحب اور چیف آرگنائزر بیرسٹر امجد ملک صاحب کے فیصلوں کو جلا بخشی ۔
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے صدر سعودی عرب شیخ سعید احمد کی درخواست پر حاضرین محفل سے مفصل اور طویل خطاب بھی فرمایا جس میں انہوں نے اپنے تمام ادوار کی حکومتوں کے کام اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے کیئے گئے کام اگر لسٹ سے نکال دیئے جائیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں ۔ ہم نے آئ ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور بجلی کے منصوبے لگا کر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا افسوس ھے کہ پچھلی حکومت کے دوران ملک میں دوبارہ آئ ایم ایف کے عذاب کو نازل کیا گیا اور بجلی کا کوئ منصوبہ نہیں لگایا گیا جس سے ملک کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ۔
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ھے جو ملک میں ترقی کی ضامن ھے ۔
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے کہا کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری بیشک ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑے گئے کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستان سے پیار ھے اس لئیے ہم اپنے اس پیارے ملک کی تعمیر و ترقی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے اپنے خطاب میں جنرل باجوہ ، جنرل ظہیر الاسلام، جنرل فیض احمد ، جنرل عاصم ، چیف جسٹس ثاقب نثار کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں سب سے بڑا کلپرٹ قرار دیا انہوں نے کہا عمران نیازی کا نمبر تو ان پانچ لوگوں کے بعد آتا ھے جنہوں نے ہماری جمہوری اور مضبوط حکومت کی بساط لپیٹی اور ہنستے بستے ملک پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کیا
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے کہا کہ عمران نیازی اکثر کہا کرتا تھا کہ میں تم کو رلاؤں گا ، آج ہمیں سمجھ میں بات آئ کہ وہ یہ بات اپنے لوگوں فواد چوھدری، شیخ رشید ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو کہا کرتا تھا 😂
قائد محترم جناب محترم میاں محمد نوازشریف صاحب نے کہا کہ شھباز شریف صاحب بطور وزیراعظم بہت محنت کر رھے ہیں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل سے نبرد آزما ہونے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جو کہ بہت کٹھن مرحلہ ھے اور اس کے لئیے انہیں بہت تلخ اور کڑوے فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔ اللہ انہیں سرخرو فرمائے ۔
یوں اس تقریب کا باقاعدہ اختتام ہو گیا اور میاں صاحب چند مختصر فوٹوز کشی کے بعد اپنے بیڈ روم روانہ ہوگئے ۔
✒️راقم التحریر و فوٹو گرافی📸 الحاج شیخ محمد اسلم راھیپریس سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب جدہ