فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Dec
05Dec

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت

برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔