I
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع ختم کرانے کی پیشکش کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل ولادیمر پیوٹن نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور شام کے صدر بشارالاسد سے بھی بات چیت کی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے جنگ جاری ہے، ہر قسم کی کوتاہی کی تحقیقات کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے پاس اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔