فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
21 Jul
21Jul

سعودی شہری دوستوں کو ذاتی وزٹ ویزا پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں، وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔  عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو ’ذاتی وزٹ ویزا‘ پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں۔ یہ ویزا ایک یا کئی سفر کے لیے جاری کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزا پر عمرہ، مسجد نبوی اور روضہ اقدسﷺ کی زیارت کی جاسکے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق وزٹ ویزے پر سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ سنگل انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن ہے اور یہ مزید 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن اور مزید 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ وزارت خارجہ میں ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔