I
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ عالمی، علاقائی فریقوں کے ساتھ رابطے کر کے کشیدگی روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق اور دیرپا امن کے لیے ساتھ کھڑا ہے۔محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے سعودی عرب کے مضبوط مؤقف کو سراہتے ہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ ثانی اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی کو بھی ٹیلی فون کیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دونوں رہنماؤں سے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔