فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
10 Oct
10Oct

جائز حقوق اور دیرپا امن کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔ولی عہد نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے فون پر بات اور اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔