I
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسکولوں، اسپتال اور اقوام متحدہ مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں غزہ کو فوری پانی، خوراک اور فیول کی سپلائی کے لیے راستہ دینےکا مطالبہ کر دیا۔انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے 92 سہولت مراکز میں 2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیےکام کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انتونیو گوترس نے یہ بھی کہا ہے کہ افسوس ہے کہ میرے کچھ ساتھیوں نے غزہ کے لوگوں کی مدد کی قیمت ادا کی ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر مسلسل چھٹے روز اسرائیل کی اندھا دھند بم باری جاری ہے۔خان یونس کے گھر کے ملبے سے 9 بچوں سمیت 18 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1100 سے اوپر چلی گئی۔