فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
04 Nov
04Nov

ایف بی آر اور آئی ایم ایف مذاکرات کی اندرونی کہانی


فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ راوں سال مزید 12 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا چکا ہے اور مزید 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا کاروباری لین دین اور بینک ریکارڈ سے لیا گیا ہے، اب 10 لاکھ افراد کو نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔