I
سائنسدان آج تک یہ بیان نہیں کر پائے کہ جہنم کیسا ہو گا اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ اب تک کوئی بھی اس کہانی کو سنانے کے لیے واپس نہیں آ سکا ہے۔ جہنم کا تصور ایک ایسی جگہ ہے جو انسانی زندگی کے لیے انتہائی غیر آرام دہ، گرم اور خطرناک مقام ہو گا۔لیکن اب بڑے پیمانے پر کیے گئے ایک فلکیاتی مطالعے کی بدولت، ہم یہ دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ کائنات میں ممکنہ طور پر سب سے زیادہ جہنمی مقام کون سا ہے۔سائنسی جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہونے والے ایک نئے مضمون میں اب تک دریافت ہونے والی گیس اور دھول کی سب سے بڑی اور روشن ترین ڈسک سے گھرے ہوئے بلیک ہول کے وجود کو بیان کیا گیا ہے۔اسے J0529-4351 کا نام دیا گیا ہے اور درحقیقت کئی سال پہلے ڈیٹا میں ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن اس کی ہیبت کو اب تسلیم کیا گیا ہے۔
ماہرین فلکیات نے پہلے ہی پوری کائنات میں ایک ملین کے قریب تیزی سے بڑھتے ہوئے سپر میسیو بلیک ہولز کو تلاش کیا ہے، جو کہکشاؤں کے مراکز میں پائے جاتے ہیں اور اتنے بڑے ہیں جتنے لاکھوں یا اربوں سورج۔تیزی سے بڑھنے کے لیے وہ ستاروں اور گیس کے بادلوں کو ان کے مستحکم مداروں سے باہر نکال کر انھیں ایکریشن ڈسک کہلانے والے مادے کی گردش کرنے والے حلقے میں کھینچتے ہیں۔ایک بار ان کے وہاں پہنچنے کے بعد بہت کم مواد بچ جاتا ہے۔ ڈسک میں وہ مواد ہوتا ہے جسے جلد ہی بلیک ہول نگل جائے گا۔ڈسک میں موجود مواد ایک دوسرے سے رگڑ کھاتا ہے جس سے ڈسک گرم ہوتی ہے۔اگر کافی مواد جمع ہو جائے تو اس کی حرارت کی چمک اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ یہ ہزاروں کہکشاؤں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے اور ہمارے جیسے جو زمین پر ہیں ان کے لیے اور 12 بلین نوری سال سے زیادہ دور سے بلیک ہول کو نگلتے دیکھنا ممکن بناتی ہے۔
J0529-4351 کی ایکریشن ڈسک ہمارے سورج سے 500 ٹریلین گنا زیادہ تیز روشنی خارج کرتی ہے۔ توانائی کی اتنی حیران کن مقدار صرف اسی صورت میں خارج ہو سکتی ہے جب بلیک ہول ہر روز سورج کے برابر مقدار کو نگل جائے۔لہذا اس میں پہلے سے ہی ایک بڑا ماس ہونا ضروری ہے۔ ہمارے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ J0529-4351 ہمارے سورج سے 15 سے 20 بلین گنا زیادہ ہے۔لیکن ان بلیک ہولز سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 12 بلین سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کا پھیلاؤ بہت پہلے رک چکا ہوگا۔قریبی کائنات میں ہم دیکھتے ہیں کہ آج کے بڑے بڑے بلیک ہولز زیادہ تر سوئے ہوئے جنات کی مانند ہیں۔
بلیک ہولز کے ہر شے نگلنے کا دور ختم ہو گیا ہے کیونکہ کہکشاؤں میں تیرتی گیس زیادہ تر ستاروں میں تبدیل ہو چکی ہے۔اور اربوں سالوں کے بعد ستاروں نے اپنے آپ کو نمونوں میں ترتیب دیا ہے: وہ زیادہ تر بلیک ہولز کے گرد طویل، منظم مدار میں ہیں جو اپنی کہکشاؤں کے مرکزوں میں سوتے ہیں۔لیکن یہاں تک کہ اگر کوئی ستارہ اچانک بلیک ہول کی طرف بڑھتا ہے، تو فوراً ٹوٹ کر تیزی سے کسی اور سمت فرار ہو جائے گا۔خلائی تحقیقات کے لیے مشتری سے توانائی حاصل کرکے نظام شمسی کے مشکل سے پہنچنے والے حصوں تک پہنچنے کے لیے سلنگ شاٹ جیسے حربوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اگر خلائی آبادی زیادہ ہوتی اور ہماری تحقیقات کا سامنا ایک مخالف سمت میں آنے والے سے ہوتا تو دونوں ٹکراکر ملبے کا بادل بن کر پھٹ جاتے جو تیزی سے مشتری کی فضا میں گر جاتا۔موجودہ خرابی کی وجہ سے ستاروں کے درمیان اس قسم کے ٹکراؤ کائنات کے آغاز میں عام تھا اور اس سے سب سے پہلے بلیک ہولز نے فائدہ اٹھایا۔
ایکریشن ڈسکیں خلا میں ایسی جگہ کی راہداریاں ہیں جہاں سے کچھ بھی واپس نہیں آتا، لیکن یہ زندگی کے بھی شدید مخالف ہیں۔ وہ بڑے طوفانی خلیوں کی طرح ہیں، جن کے بادل کئی دسیوں ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے والے درجہ حرارت پر چمکتے ہیں۔جیسے جیسے ہم سوراخ کے قریب پہنچتے ہیں بادل تیزی سے حرکت کرتے ہیں، اور رفتار 100,000 کلومیٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی ہے ۔ یہ ایک سیکنڈ میں اتنی دور جاتے ہیں جتنا زمین ایک گھنٹے میں حرکت کرتی ہے۔J0529-4351 کے ارد گرد کی ڈسک سات نوری سال پر محیط ہے۔ یہ سورج اور اس کے قریبی پڑوسی الفا سینٹوری کے درمیان فاصلے کے ڈیڑھ گنا کے برابر ہوگا۔
اگر یہ کائنات کی روشن ترین چیز ہے تو اب تک اس کا پتہ کیوں نہیں چل سکا؟ مختصراً، اس کی وجہ یہ ہے کہ کائنات چمکتے بلیک ہولز سے بھری ہوئی ہے۔دنیا کی دوربینیں اتنی معلومات پیدا کرتی ہیں کہ ماہرین فلکیات کو اسے فلٹر کرنے کے لیے جدید ترین مشین لرننگ ٹولز استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن مشین لرننگ ان ملتی جلتی چیزوں کو ہی تلاش کرتی ہے جو اس میں پہلے سے پائی جاتی ہے۔یہ ان ٹولز کو بلیک ہولز کے ارد گرد رن آف دی مل ایکریشن ڈسک تلاش کرنے کے لیے بہت اچھا بناتا ہے (اب تک تقریباً ایک ملین کا پتہ چل چکا ہے) لیکن J0529-4351 جیسے آؤٹ لیرز کا پتہ لگانے کے لیے یہ زیادہ بہتر نہیں ہے۔2015 میں ایک چینی ٹیم نے ایک تیزی سے بڑھتے ہوئے بلیک ہول کو تقریباً کھو دیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اسے الگورتھم کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ یہ بہت زیادہ حقیقی معلوم ہوتا تھا۔ہمارے کام کا مقصد انتہائی اہم، سب سے زیادہ چمکدار اور تیزی سے بڑھنے والے بلیک ہولز کو تلاش کرنا تھا، اس لیے ہم نے مشین لرننگ ٹولز کے استعمال سے گریز کیا کیونکہ وہ پیشگی معلومات کی بنیاد پر آگے کی رہنمائی کرتے تھے۔اس کے بجائے ہم نے نئے ڈیٹا کو تلاش کرنے کے لیے مزید پرانے زمانے کے طریقے استعمال کیے اور بہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔ہمارا کام آسٹریلیا کی یورپی سدرن آبزرویٹری کے ساتھ دس سالہ شراکت داری پر بھی منحصر ہے، جو ایک کثیر یورپی ملک کی مالی اعانت سے چلنے والی تنظیم ہے جس میں فلکیاتی سہولیات کی ایک بڑی رینج ہے۔