I
اسرائیلی حملوں میں شہید خواتین اور بچوں کی تعداد سامنے آگئی۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 64 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔اسرائیلی بمباری سے 856 بچے اور 936 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب جاپان نے غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔جاپان کی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔