فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
01 Dec
01Dec

متحدہ عرب امارات اور امریکی صدر کی غزہ کی صورتحال پر گفتگو

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی فون پر گفتگو میں کلائمیٹ سمٹ کوپ 28 اور غزہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے میکنیزم طے کرنے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے لیے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور امریکی صدور نے اسرائیل فلسطین مستقل جنگ بندی پر تبادلۂ خیال بھی کیا اور غزہ میں امداد کے لیے دیرپا اور محفوظ طریقۂ کار پر بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی بحران کے مؤثر حل کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔واضح رہے کہ ماحولیاتی سمٹ کوپ 28 کا آج سے دبئی میں آغاز ہو رہا ہے۔