فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 Dec
05Dec

حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کیلئے امریکا نے اسرائیل کو بنکر بسٹر بم دیدیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کیلئے اسرائیل کو بنکر بسٹر بموں سمیت مختلف نوعیت کا دیگر اسلحہ و گولہ بارود بھیجا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 100؍ بی ایل یو (109) بم اسرائیل کو دیے ہیں جو پھٹنے سے قبل سخت اسٹرکچر میں گھس جاتے ہیں۔ رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بم900؍ کلوگرام وزنی ہوتے ہیں اور امریکا ان بموں کو افغانستان میں استعمال کر چکا ہے۔