I
دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویب سائٹس کے بارے میں عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر 2022ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست کے مطابق 2022ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ٹک ٹاک ہے۔سب سے زیادہ مقبول ایپلیکیشنز کی فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد انسٹا گرام دوسرے، فیس بک تیسرے، واٹس ایپ چوتھے، ٹیلی گرام پانچویں، سب وے سرفرز چھٹے، اسٹمبل گائز ساتویں، اسپاٹی فائے آٹھویں، شین نویں جبکہ میسنجر دسویں نمبر پر ہے۔