رواں سال انٹرنیٹ پر کونسی ویب سائٹس زیادہ سرچ ہوئیں؟
رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹس کے بارے میں عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سال 2023ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست کے مطابق رواں سال انٹرنیٹ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ گوگل ہے۔سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹس کی فہرست میں گوگل کے بعد یوٹیوب دوسرے، فیس بک تیسرے، انسٹاگرام چوتھے، ایکس(ٹوئٹر) پانچویں، بے ڈو چھٹے، ویکیپیڈیا ساتویں، یاہو آٹھویں، ینڈیکس نویں جبکہ واٹس ایپ دسویں نمبر پر ہے۔
سال 2023ء میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست میں سرِ فہرست 10 ویب سائٹس میں سے 8 ویب سائٹس امریکا کی ہیں، 1 ویب سائٹ چین اور 1 ہی ویب سائٹ روس کی ہے۔