فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Jan
14Jan

عالمی عدالت انصاف کے 3 مسلمان جج کون ہیں؟

عالمی عدالت انصاف میں حال ہی میں جنوبی افریقا کی طرف سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے الزامات کے درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کیس کی سماعت کرنے والے 15 رکنی بینچ میں 3 عرب جج بھی شامل ہیں۔مراکش کے جسٹس محمد بنونہ، لبنان کے نواف سلام اور صومالیہ کے عبدالقوی احمد یوسف بینچ میں شامل ہیں۔

مراکش کے جسٹس محمد بنونہ

جسٹس محمد بنونہ 1943ء میں مراکش میں پیدا ہوئے اور 2006ء میں وہ پہلی بار بین الاقوامی عدالت انصاف کے رکن منتخب ہوئے۔وہ 2001ء سے 2006ء کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ میں مراکش کے سفیر اور مستقل مندوب تھے۔

لبنانی جج نواف سلام

جسٹس نواف سلام 1953ء میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1992ء میں پیرس کے انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنسز سے پولیٹیکل سائنس میں ڈاکٹریٹ کیا، ہارورڈ لاء اسکول سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری اور سوربون یونیورسٹی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔جسٹس نواف سلام نے 2007ء سے 2017ء تک نیویارک میں لبنان کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

صومالی جج عبدالقوی یوسف

جج عبدالقوی احمد یوسف 1948ء میں شمال مشرقی قصبے بونتلاند میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2009ء میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 2018 سے 2021 تک عدالت کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔