I
عام انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن کمپلینٹ سیل اسلام آباد میں اب تک 47 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات نمٹادی گئیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایتیں سیاسی جماعتوں، امیدواران اور دیگرافراد کی طرف سے موصول ہوئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک کی موصول تمام شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی سے متعلق شکایات متعلقہ آراو اور ڈی آراو کو بھیجی گئیں۔کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کی شکایات متعلقہ آر اوز کو بھیجی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کی شکایات کا ازالہ ہوگیا۔ الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ کاغذات بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہوچکے ہیں۔