فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
28 Dec
Pti founder is eligible to contest elections, will contest elections: Barrister Gohar

بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے اہل ہیں، الیکشن میں حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے اہل ہیں اور وہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس نے بھی پریس کانفرنس کی ہے پارٹی ٹکٹ کیلئے اُن کے ناموں پر غور نہیں ہوگا، ہمارے امیدوار ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، اگلے چند روز میں پارٹی ٹکٹوں کا حمتی فیصلہ کر لیں گے۔بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے، جس طرح شاہ محمود قریشی کو دھکے دیے گئے، ایسا کہیں نہیں ہوتا، ہماری روایات ہیں کم از کم اس کا تو خیال رکھتے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی جماعت ہے وہ اس سے الیکشن لڑ رہے ہیں، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ شیخ رشید کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں، ٹکٹوں سے متعلق اگر کسی نے کوئی لسٹ شیئر کی ہے تو وہ غلط ہے، ہم ٹکٹس فائنل کر رہے ہیں، دو چار روز میں فیصلہ بھی ہو جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث کروایا گیا ہے، 9 مئی کے مقدمات کا شاہ محمود اور ان کے خاندان کو پتہ نہیں تھا، انہیں کل دھکے دیے گئے، شاہ محمود نے دنیا میں ملک کی نمائندگی کی ،آپ نے اس کا خیال بھی نہیں رکھا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سائفر کیس میں حکم امتناع پر بات ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11جنوری تک سائفر کیس میں حکم امتناع دیا ہے، امید ہے 11 جنوری کے بعد کی کوئی تاریخ ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آخری بال تک لڑیں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر سوموٹو لیں، پی ٹی آئی کے ورکرز کو پیغام ہے وہ پرامن رہیں۔