فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
20 Jul
Caretaker government and general elections, PM sets up advisory committee, assures MQM to clear reservations

نگراں حکومت اور عام انتخابات، وزیراعظم نے مشاورتی کمیٹی بنادی، MQM کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اہم فیصلوں پر ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے مشاورت کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو نگراں حکومت کے قیام اور عام انتخابات سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کریگی، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کرائی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت حالیہ مردم شماری سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے نگراں حکومت کی کمیٹی کے لئے ایم کیو ایم سے تین نام مانگ لئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے انتخابات کو نئی مردم شماری سے مشروط قرار دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال پر مشتعمل وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرِ اقتصادی امور ایاز صادق بھی ملاقات میں شریک تھے، اس دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت حالیہ مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر کام یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے پر بھی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔