فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jul
har restaurant gahak ko khane kee kiloriz se mutaliq aagah karey ga: wazir azam

ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’صحت مند غذا، تندرستی سدا‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر ریسٹورنٹ گاہک کو کھانے کی کیلوریز سے متعلق آگاہ کرے گا کیونکہ عوام کا حق ہے کہ انہیں پتہ ہو کہ کھانے میں کیا اجزاء شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق غذائیت کی معلومات درج کی جائیں گی، دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے ٹرانس فیٹی ایسڈ 2 فیصد تک محدود ہو گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مہم کو تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز سے مل کر پھیلایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں اسپتال ویران اور کھیل کے میدان آباد ہونے چاہئیں۔