فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
20 Sep
Petroleum smuggling: IMF seeks report from Finance Ministry, FBR

پیٹرولیم اسمگلنگ: آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ و ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی۔آئی ایم ایف کی دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اب تک کے اقدامات پر رپورٹ مانگی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعدادِ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔