I
چیئر مین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نواز شریف کے ساتھ آنے والے اوور سیز پاکستانیوں بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر برائے انٹر نیشنل افئیرز مسلم لیگ ن برطانیہ، پاکستان مسلم لیگ ن صدر ٹریڈ ونگ کویت۔ شمشاد خان تنولی, مہر امانت حسین صدر ٹریڈ ونگ بارسلونا سپین۔ ، محمود الحق ڈوگر،صدر جیزان پاکستان مسلم لیگ ن راشد گجر صدر مسلم لیگ ن چوہدری پرویز سندھیلہ ہالینڈ۔ میر ابرار صدر استنبول ترکی، توصیف طاہر بھٹی جنرل سیکریٹری ترکی، ملک را شد، اسد ایازڈاکٹر ابوالفضل صدر مسلم لیگ ن آسٹریلیا و دیگر مہمانوں کو تحائف دے رہے ہیں
چیئر مین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نواز شریف کے ساتھ آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ زبردست ملاقات اور پاکستان کواس مشکلات سے کسے نکلنے اورپاکستانیوں نوجوان کے مستقبل کےبارے بات چیت ھوئی
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف کے ہمسفر اوور سیز پاکستانیوں میں شامل بیرسٹر امجد ملک، امانت مہر چیئر مین ” نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کو تحائف پیش کر رہے ہیں
لاہور(یوتھ انٹرنیشنل میگزین) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ پاکستان آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے وفد نے نئی بات میڈیا نیٹ ورک کا دورہ کیا، وفد میں یورپ سمیت مختلف ممالک کی کاروباری وسیاسی شخصیات شامل تھیں۔ امانت مہر، پرویز سندھیلہ، بیرسٹر ملک امجد، ابرار میر، اسد ایازسمیت دیگر رہنماؤں نے نئی بات میڈیا نیٹ ورک کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ چیئر مین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پرو فیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے ادارے کے ذمہ دارانہ صحافت کے ویژن کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ جس طرح نئی بات میڈیا نیٹ ورک غیر جانبدارانہ صحافت کا پرچار کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ چیئر مین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے اوور سیز پاکستانیوں کے وفد کی آمد پران کا شکر یہ ادا کیا اور ملک کی ترقی کے لئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اور سیز پاکستانیوں کے وفد نے نواز شریف کی وطن واپسی کو بھی خوش آئند قرار دیا اور ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اچھا شگون کہا۔ اس موقع پر مہمان شخصیات کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ اس سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کے وفد نے نومئی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جناح ہاؤس واقعے کو ملک پر حملہ قرار دیا۔ وفد نے جناح ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور واضح کیا کہ کوئی بھی سچا پاکستانی اس طرح املاک کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔